اکثر پوچھے جانے والے سوالات
کونسل پر خدمات سرانجام دینا
CEC ممبر کیا کرتا ہے؟
CEC ممبران کے ذیلی فرائض اور ذمہ داریاں ہوتی ہیں:
- طلبا کی تدریس سے متعلقہ تعلیمی معیارات اور اہداف کی حصولیابی کر فروغ دینا
- تربیت اور جاری تعلیم پروگراموں میں شرکت کرنا
- مہتمم کی جانب سے فراہم کردہ زون کی حدود منظور کرنا
- ایک اسکول ضلع رپورٹ کارڈ تیار اور شائع کرنا جو اسکولی ضلع کی تعلیمی اور مالی کارکردگی کی پیمائش کرے
- ضلع کے تعلیمی پروگراموں کا جائزہ لینا اور طالبانہ حصولیابی پر انکے اثر کا اندازہ لگانا
- ضلع کے اسکولوں کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کرنے کے لیے مہتمم اور عوام الناس کے لیے کم از کم ہر ماہ اجلاسات منعقد کرنا
- اسکول قیادتی ٹیموں (SLT) کے ساتھ رابطہ کرنا اور انہیں امداد فراہم کرنا
- ایک سالانہ مالی انکشاف کا فارم مکمل کرنا
- اجتمائی مہتمم کے انتخاب میں مشاورت حاصل کرنا
- ضلعی تشویشات کے متعلق چانسلر اور شہری پورڈ کو مشاورت عطا کرنا
- چانسلر کو مہتمم کے متعلق سالانہ تشخیص پیش کرنا
- قانون کے تقاضے کے مطابق چانسلر، ڈپٹی چانسلر یا جانسلر کے نامزد فرد کے ساتھ ایک مشترکہ سماعت عامہ منعقد کرنا
شہرپیما کونسل ممبر کیا کرتا ہے؟
شہرپیما کونسل ممبران کے ذیلی فرائض اور ذمہ داریاں ہوتی ہیں:
- کونسل جنکی نمائندگی کرتی ہیں ان طالبانہ برادریوں کو متاثر کرنے والی تعلیمی یا تدریسی پالیسیوں پر تجویز و تبصرہ فراہم کرنا
- CCHS کے لیے – ہائی اسکول کے طلبا
- CCELL کے لیے – دولسانی یا انگریزی بحیثیت دوسری زبان پروگراموں کے طلبا
- CCSE کے لیے – معذوری کے حامل طلبا
- D75 کونسل کے لیے – ضلع 75 کے اسکولوں میں درج طلبا
- کونسل جنکی نمائندگی کرتی ہیں ان طالبانہ برادریوں کو خدمات فراہم کرنے والے شہری ضلع کی اثر انگیزی پر ایک سالانہ رپورٹ جاری کرنا
- کونسل جنکی نمائندگی کرتی ہیں ان طالبانہ برادریوں کو متاثر کرنے والے امور کے متعلق مہینے میں کم از کم ایک اجلاس عامہ منعقد کرنا جہاں عوام ان امور پر بات چیت کرسکتے ہیں
کونسل ممبر ہونے کی حیثیت سے مجھے کتنا وقت وقف کرنے کی ضرورت ہوگی؟
- کونسلوں سے مہتمم اور عوام کے ساتھ ماہانہ اجلاسات میں شرکت کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ علاوہ، ممبران کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اسکولی دوروں اور عوامی فورم میں شریک ہوں جہاں وہ ان امور کے متعلق بہتر طور پر باخبر بنیں جنکا نیویارک شہر پبلک اسکولوں کے بچوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کونسل اجلاسات چھوڑنے کے لیے کوئی ہرجانہ ہے؟
- جی ہاں، جن کونسل ممبران کی تین سے زائد غیر مستثنٰی غیر حاضریاں ہوں گی باضابطہ طور پر اپنی نشست کھو دیں گے۔
کیا کونسل ممبران کوئی معاوضہ وصول کرتے ہیں؟
- نہیں، کونسل ممبران اپنی خدمات کو رضاکارانہ طور پر سرانجام دیتے ہیں۔ تاہم، مخصوص اخراجات کی بازادائیگی کی جاسکتی ہے۔
نئے کونسل ممبران کی معیاد کب شروع ہوتی ہے؟
- کونسل ممبران کے لیے نئی معیاد باضابطہ طور پر 1 جولائی، 2013 کو شروع ہوتی ہے۔
کونسل ممبران سے کتنی دیر کے لیے خدمات سرانجام دینے کی توقع کی جاتی ہے؟
- کونسل ممبران کی معیاد دو سالہ ہے۔
کیا کونسل ممبرن کو اپنے کردار کے لیے تربیت مہیا کی جائے گی؟
- جی ہاں، کونسل ممبران سے اپنی معیاد کے پہلے تین ماہ کے دوران تربیت میں شریک ہونے کا تقاضہ کیا جاتا ہے۔ یہ تربیتیں، ممبران کو انکے اختیار، اعمال اور فرائض، اور ساتھ ساتھ عوام تعلیم کے لیے ذمہ دار دیگر حکومتی ارباب اختیار کے اختیار بارے میں اطلاع دینے کے لیے تزئیں کی گئی ہیں۔ علاوہ، تربیتی نشستیں کونسل ممبران کو محکمہء تعلیم کی ساخت سے واقف ہونے اور معلومات و وسائل تک رسائی حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں بتائیں گی۔ کونسل ممبران کے لیے لازم ہے کہ وہ جاری تعلیمی پروگراموں میں شرکت کریں جو انہیں ان امور سے واقف رکھے جنکا پبلک اسکولوں کے ارباب اختیار کو سامنا کرتا پڑتا ہے۔ ان تربیتوں اور جاری تعلیم پروگراموں کا انعقاد شعبہ برائے اہل خانہ اور اجتمائی شمولیت (FACE) کرتا ہے۔