شہرپیما کونسل برائے ہائی اسکول (CCHS)

CCHS کیا کرتی ہے؟

  • ہائی اسکول کے طلبا کو متاثر کرنے والی تعلیمی پالیسیوں پر تجویز اور تبصرہ فراہم کرنا
  • ہائی اسکول کے طلبا کو خدمت فراہم کرنے میں شہری ضلع کی اثر انگیزی پر سالانہ رپورٹ شائع کرنا
  • ہائی اسکول کے طلبا کو متاثر کرنے والے امور کے متعلق مہینے میں کم از کم ایک اجلاس عامہ منعقد کرنا جہاں عوام ان امور پر بات چیت کرسکتے ہیں۔

CCHS پر کتنے ممبران خدمات سرانجام دیتے ہیں؟

  • دس (10) والدین (ہر برو سے دو جنکے بچے فی الوقت کسی ایسی برو کے پبلک ہائی اسکول میں درج ہوں جنکی والدین نمائندگی کرتے ہیں)؛
  • ایک (1) ممبر جسے شہرپیما کونسل برائے خاص تعلیم نے نامزد کیا ہو؛
  • ایک (1) ممبر جسے شہرپیما کونسل برائے انگریزی زبان متعلمین نے نامزد کیا ہو؛
  • ایک (1) ممبر جسے عوامی حمایتی نے نامزد کیا ہو؛ اور
  • ایک (1) ووٹ نہ دینے والا ہائی اسکول سینئر جو اپنے اسکول کا منتخب قائد ہو
  • ممبر جیسے شہرپیما کونسل برائے خاص تعلیم نے نامزد کیا ہو؛

اہلیت کا تعین کب کیا جاتا ہے؟

اہلیت کا تعین اس تاریخ سے کیا جاتا ہے جب والدین کسی CCHS پر آسامی کے لیے کھڑے ہونے کے لیے درخواست جمع کراتے ہیں۔

میں CCHS پر کس برو کی نمائندگی کے لیے اہل ہوں گا؟

اہل درخواست دہندگان کا نام اس برو کے بلیٹ پر ظاہر ہوگا جہاں انکا بچہ فی الوقت ہائی اسکول میں درج ہے۔

اگر میرے ہائی اسکول طلبا فی الوقت متعدد برو میں درج ہیں تو کیا ہوگا؟

جن اہل درخواست دہندگان کے بچے مختلف بروز میں پبلک ہائی اسکولوں میں درج ہیں، انکا نام ہر اس برو کے بلیٹ پر ظاہر ہوگا جہاں انکا بچہ فی الوقت ہائی اسکول میں درج ہے۔ درخواست دہندگان کو اپنی درخواست پر اس برو کی ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کرنی ہوگی جسکی وہ نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ اگر انتخاب ہو جائے تو درخواست دہندہ اس برو کی نمائندگی کرے گا جسکی اس نے اعلی ترین درجہ بندی کی ہو۔

میں CCHS پر خدمات سرانجام دینے کے لیے کس طرح اور کب درخواست دے سکتا ہوں؟

2013 انتخابی طریق کار کے دوران، آپ CCHS پر خدمات انجام دینے کے لیے یہاں (13 فروری، 2013 کو یا اسکے بعد) درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کا طریق عمل 13 مارچ کو شام 11:59 بجے ختم ہوجائے گا۔ جن افراد کے پاس ذاتی کمپیوٹر تک رسائی نہیں، شعبہ برائے اہل خانہ اور اجتمائی شمولیت (FACE) اسکے متعلق معلومات فراہم کرے گا کہ افراد کس طرح FACE کے دفتر، مقامی ضلعی دفاتر اور اسکولوں، اور پبلک لائبریریوں میں کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔