اکثر پوچھے جانے والے سوالات

اہلیت

تعلیمی کونسلوں پر کون خدمت سرانجام دے سکتے ہیں؟

CEC پر کون خدمت سرانجام دے سکتا ہے؟

فی الوقت کسی ایسے اسکول میں درج کنڈرگارٹن سے آٹھویں گریڈ کے طلبا کے نو (9) والدین جو اس اجتمائی اسکول ضلع کے دائرہ اختیار میں ہوں جس میں والدین CEC پر خدمات سرانجام دینا چاہتے ہیں۔

  • CEC پر ان نو والدین میں سے کم از کم ایک آسامی کو ایک IEP کے حامل طالب علم کے والدین کو پر کرنا چاہیے، اور کم از کم ایک آسامی کو ایک انگریزی زبان متعلم (ELL) کے والدین کو پر کرنا چاہیے۔ بقیہ سات آسامیوں کو کوئی بھی اہل والدین پرکرسکتے ہیں۔

CCSE پر کون خدمت سرانجام دے سکتا ہے؟

IEP کے حامل طلبا کے نو (9) والدین جو اس وقت محکمہء تعلیم کی جانب سے فراہم کردہ اور / یا انکے خرچے پر خاص تعلیمی خدمات وصول کررہے ہیں۔

CCHS پر کون خدمت سرانجام دے سکتا ہے؟

ایسے طلبا کے دس (10) والدین (ہر برو سے دو) جو فی الوقت کسی ایسے پبلک ہائی اسکول میں درج ہیں جو اس برو میں واقع ہے جسکی والدین نمائندگی کررہے ہیں۔ 

ضلع 75 کونسل پر کون خدمت سرانجام دے سکتا ہے؟

ایک ضلع 75 اسکول میں فی الحال شہرپیما خاص تعلیمی خدمات وصول کرنے والے طلبا کے نو (9) والدین۔

CCELL پر کون خدمت سرانجام دے سکتا ہے؟

دولسانی یا انگریزی بحیثیت دوسری زبان (ESL) پروگرام ("ELL طلبا") میں فی الوقت درج طلبا کے نو (9) والدین۔

ان کونسلوں پر کون خدمات سرانجام نہیں دے سکتا؟

  • انتخابی عوامی عہدوں یا انتخابی یا تقرر کردہ پارٹی کے عہدوں پر فائز افراد (ماسوا نمائندہ یا متبادل نمائندہ برائے قومی، ریاستی، قانونی یا دیگر پارٹی کنوینشن، یا ایک کاؤنٹی کمیٹی کا ممبر)؛
  • محکمہء تعلیم (DOE) کے موجودہ ملازمین؛
  • وہ افراد جو کسی سنگین جرم میں مجرم قرار دیے جا چکے ہیں؛
  • وہ افراد جو کسی جرم میں مجرم قرار دیے جاچکے ہیں جسکا تعلق براہِ راست اس تعلیمی کونسل، اجمائی اسکول بورڈ، انجمن والدین / والدین استاد انجمن (PA/PTA)، اسکول قیادتی ٹیم (SLT)، ضلعی صدور کونسل، برو ہائی اسکول کونسل، یا زمرہ I کمیٹی میں خدمات انجام دینے سے ہے؛
  • وہ افراد جو تعلیمی کونسل، اجمائی اسکول بورڈ، PA/PTA، اسکول قیادتی ٹیم، ضلعی صدور کونسل، برو ہائی اسکول کونسل، یا زمرہ I کمیٹی سے کسی غیر قانونی فعل کے باعث ہٹائے جاچکے ہیں جسکا تعلق براہِ راست اس کونسل، بورڈ، انجمن، ٹیم یا کمیٹی میں خدمات انجام دینے سے ہے؛
  • وہ افراد جو کسی دیگر CEC, CCHS, CCELL, CCSE یا D75 کونسل پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں؛
  • پینل برائے تعلیمی پالیسی کے ممبران؛
  • وہ افراد جن کے لیے نیویارک شہر کے مفاد کے تصادم کے قانون کی بنیاد پر محکمہء تعلیم کے اخلاقیات کے افسر یا چانسلر کے نامزد کردہ فرد کے ذریعے یہ تعین کیا گیا ہو کہ ان کے مفاد کا تصادم ہے۔
  • وہ افراد جن کے لیے نیویارک شہر کے مفاد کے تصادم کے قانون کی بنیاد پر محکمہء تعلیم کے اخلاقیات کے افسر یا چانسلر کے نامزد کردہ فرد کے ذریعے یہ تعین کیا گیا ہو کہ ان کے مفاد کا تصادم ہے۔

اہلیت کا تعین کب کیا جاتا ہے؟

  • اہلیت کا تعین اس تاریخ سے کیا جاتا ہے جب والدین کسی تعلیمی کونسل پر آسامی کے لیے کھڑے ہونے کے لیے درخواست جمع کراتے ہیں۔