اکثر پوچھے جانے والے سوالات

درخواست دینا

میں کونسل پر خدمات سرانجام دینے کے لیے کس طرح درخواست دے سکتا ہوں؟

  • آپ 13 فروری، 2013 سے شروع آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کا طریق عمل 13 مارچ کو شام 11:59 بجے ختم ہوجائے گا۔ جن افراد کے پاس ذاتی کمپیوٹر تک رسائی نہیں، شعبہ برائے اہل خانہ اور اجتمائی شمولیت (FACE) اسکے متعلق معلومات فراہم کرے گا کہ افراد کس طرح FACE کے دفتر، مقامی ضلعی دفاتر اور اسکولوں، اور پبلک لائبریریوں میں کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
  • اجتمائی تعلیمی کونسل (CEC) پر خدمات انجام دینے کے لیے درخواست دینے کے لیے (13 فروری، 2013 کو یا اسکے بعد) یہاں کلک کریں۔ یہ ظاہر کرنے کے لیے ڈراپ ڈاؤن بار کا استعمال یقینی بنائیں کہ آپ کس (CECs) پر خدمات انجام دینا چاہیئں گے!
  • شہرپیما کونسل پر خدمات انجام دینے کے لیے درخواست دینے کے لیے (13 فروری، 2013 کو یا اسکے بعد) یہاں کلک کریں۔ مخصوص طور پر یہ بیان کریں کہ آپ کن شہرپیما کونسلوں پر خدمات انجام دینا چاہیئں گے!
  • نوٹ کریں کہ اگر آپ CEC اور شہرپیما کونسل پر خدمات انجام دینے کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں تو آپکو دو (2) علیحدہ درخواست کے فارم مکمل کرنے ہوں گے۔

کونسل کی درخواست کا فارم مکمل کرنے کے لیے کتنا وقت چاہیے؟

  • کونسل کا درخواست فارم مکمل کرنے کے لیے کل درکار وقت قریب 30-25 منٹ ہے۔

کیا میں ایک سے زیادہ کونسل پر خدمات سرانجام دینے کے لیے درخواست دے سکتا ہوں؟

  • جی ہاں، دلچسپی رکھنے والے والدین ایک سے زیادہ کونسل پر خدمات سرانجام دینے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ تاہم، والدین کو صرف ایک کونسل پر خدمات سرانجام دینے کے لیے چنا جاسکتا ہے۔ متعدد کونسلوں پر خدمات سرانجام دینے کی درخواست دینے والے والدین کو اس ہر اس کونسل کی ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کرنی ہوگی جس میں خدمات سرانجام دینا چاہتے ہیں۔

اگر مجھے متعدد کونسلوں پر خدمات سرانجام دینے کے لیے چنا گیا تو کیا ہوگا؟

  • متعدد کونسلوں پر خدمات سرانجام دینے کی درخواست دینے والے والدین کو اس ہر ایک کونسل کی ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کرنی ہوگی جس میں خدمات سرانجام دینا چاہتے ہیں۔ اگر کسی والدین کو متعدد کونسلوں پر خدمات سرانجام دینے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تو والدین کو اس کونسل پر خدمات سرانجام دینے کے لیے مقرر کیا جائے گا جس والدین نے اپنی منتخب کونسلوں میں سب سے اعلی مقام پر درجہ بندی کی تھی۔

امیدوار فورم کیا ہیں؟

  • امیدوار فورم، امیدواران کے لیے اپنی برادری کے والدین اور نامزد انتخاب کنندگان سے ملاقات کرنے اور بات چیت کرنے کا موقع ہیں تاکہ وہ اس پر گفتگو کرسکیں کہ انکو کسی تعلیمی کونسل پر خدمات سرانجام دینے کے لیے کیوں چنا جائے۔

کیا امیدواروں سے امیدوار فورم میں شرکت کا تقاضہ کیا جاتا ہے؟

  • نہیں تاہم، امیدواران کی پرزور تاکید کی جاتی ہے کہ وہ حاضر ہوں۔ یہ فورم امیدواران کو برادری سے براہ راست بات چیت کرنے اور یہ اظہار کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں کہ انکو کونسل پر خدمات سرانجام دینے کے لیے کیوں منتخب کیا جانا چاہیے۔

امیدوار کے لیے درخواست دینے کے ساتھ ساتھ، کیا ایسے کوئی دیگر طریقے ہیں جن کے ذریعے والدین کونسلوں کے انتخابی طریق عمل میں شرکت کرسکتے ہیں؟

  • جی ہاں، والدین کے لیے شرکت کرنے کے متعدد طریقے موجود ہیں۔ آپ کونسلوں کے لیے درخواست دینے کے دیگر امیدواران تلاش کرنے میں مدد کرسکتے ہیں؛ اپریل کے اوآخر میں امیدوار فورم کے دوران شرکت کرکے امیدواران سے سوالات کرسکتے ہیں؛ ان امیدواران کو باقاعدہ جدوجہد میں مدد کریں جنکو آپکا تعاون حاصل ہے؛ اور اپنے والدین انتخاب کنندگان کی پرزور تاکید کریں کہ وہ انتخاب کنندہ ووٹ کے دوران ان امیدواران کو ووٹ دیں جنکو آپکی اعانت حاصل ہے۔