شہرپیما تعلیمی کونسلیں
شہرپیما تعلیمی کونسل کیا ہے؟
شہرپیما تعلیمی کونسلیں تعلیمی پالیسی مشاورتی جمعیتیں ہوتی ہیں جو ہائی اسکول طلبا (شہرپیما کونسل برائے ہائی اسکول)، انگریزی زبان متعلمین (شہرپیما کونسل برائے انگریزی زبان متعلمین)، اور خاص تعلیم طلبا (شہرپیما کونسل برائے خاص تعلیم اور ضلع 75 کونسل) کے مفاد کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یہ کونسلیں ذیل کے لیے ذمہ دار ہیں: کونسلیں جن طالبانہ برادریوں کی نمائندگی کرتی ہیں ان برادریوں کو متاثر کرنے والی تعلیمی پالیسیوں پر تجویز اور تبصرہ فراہم کرنا، نمائندگی کی جانے والی طالبانہ برادریوں کو خدمت فراہم کرنے میں شہری ضلع کی اثر انگیزی پر سالانہ رپورٹ شائع کرنا، اور ہر ماہ کم از کم ایک عوام کے لیے کھلا اجلاس منعقد کرنا جس میں عوام الناس نمائندگی کی جانے والی طالبانہ برادریوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کرسکتی ہے۔
کتنی شہرپیما کونسلیں موجود ہیں؟
چار شہرپیما تعلیمی کونسلیں موجود ہیں۔ یہ ہیں: شہرپیما کونسل برائے ہائی اسکول (CCHS)، شہرپیما کونسل برائے انگریزی زبان متعلمین (CCELL)، شہرپیما کونسل برائے خاص تعلیم (CCSE)، اور ضلع 75 کونسل (D75 کونسل)۔
میں مخصوص شہرپیما کونسلوں کے بارے میں مزید معلومات کہاں جان سکتا ہوں؟
- شہرپیما کونسل برائے خاص تعلیم کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
- شہرپیما کونسل برائے ہائی اسکول کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
- شہرپیما کونسل برائے انگریزی زبان متعلمین کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
- ضلع 75 کونسل کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں