شہرپیما کونسل برائے خاص تعلیم (CCSE)
CCSE کیا کرتی ہے؟
- معذوری کے حامل طلبا کو متاثر کرنے والی تعلیمی پالیسیوں پر تجویز اور تبصرہ فراہم کرنا
- معذوری کے حامل طلبا کو خدمت فراہم کرنے میں شہری ضلع کی اثر انگیزی پر سالانہ رپورٹ شائع کرنا
- معذوری کے حامل طلبا کو متاثر کرنے والے امور کے متعلق مہینے میں کم از کم ایک اجلاس عامہ منعقد کرنا جہاں عوام ان امور پر بات چیت کرسکتے ہیں۔
CCSE پر کتنے ممبران خدمات سرانجام دیتے ہیں؟
- نو (9) والدین جنکا IEP کا حامل طالب علم فی الوقت خاص تعلیم خدمات وصول کرتا ہے جنہیں محکمہء تعلیم مہیا کرتا اور / یا اسکا خرچ برداشت کرتا ہے درج ہے
- دو (2) ممبران جنہیں عوامی حمایتی نے نامزد کیا ہو جنکو معذوری کی حالت والے افراد کی تعلیم، تربیت اور ملازمت کے لیے بھرتی کرنے کا تجربہ اور / یا علم ہو؛ اور
- ایک (1) ووٹ نہ دینے والا ہائی اسکول سینئر جو خاص تعلیم خدمات وصول کررہا ہو۔
کیا فی الوقت ضلع 75 کے طلبا کے والدین CCSE پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں؟
جی ہاں۔ بلکہ، نو (9) والدینی ممبران میں سے دو (2) کو ایسے والدین ہونا چاہیے جو فی الوقت ایک ضلع 75 اسکول میں شہرپیما خاص تعلیم خدمات وصول کررہے ہیں۔
اہلیت کا تعین کب کیا جاتا ہے؟
اہلیت کا تعین اس تاریخ سے کیا جاتا ہے جب والدین کسی CCSE پر آسامی کے لیے کھڑے ہونے کے لیے درخواست جمع کراتے ہیں۔
میں CCSE پر خدمات سرانجام دینے کے لیے کس طرح اور کب درخواست دے سکتا ہوں؟
2013 انتخابی طریق کار کے دوران، آپ CCSE پر خدمات انجام دینے کے لیے یہاں (13 فروری، 2013 کو یا اسکے بعد) درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کا طریق عمل 13 مارچ کو شام 11:59 بجے ختم ہوجائے گا۔ جن افراد کے پاس ذاتی کمپیوٹر تک رسائی نہیں، شعبہ برائے اہل خانہ اور اجتمائی شمولیت (FACE) اسکے متعلق معلومات فراہم کرے گا کہ افراد کس طرح FACE کے دفتر، مقامی ضلعی دفاتر اور اسکولوں، اور پبلک لائبریریوں میں کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔