اکثر پوچھے جانے والی سوالات
تعلیمی کونسلیں
اجتمائی تعلیمی کونسل کیا ہے؟
اجتمائی تعلیمی کونسلیں (CECs) تعلیمی پالیسی مشاورتی جمعیتیں ہوتی ہیں جو اسکول کے تعلیمی پروگراموں کا جائزہ اور تشخیض کرنے، زوننگ کی حدود منظور کرنے اور چانسلر کو مشاورت فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ CECs نیویارک شہر پبلک اسکولوں کے لیے تعلیمی پالیسیوں کو شکل دینے میں نہایت اہم ہوتی ہیں۔ ہر CEC نو منتخب والدینی رضاکاران پر مشتمل ہے جو اپنی برادری کے پبلک اسکولوں کے لیے دست عملی قیادت اور اعانت فراہم کرتے ہیں، دو مقیم اور / یا مقامی کاروبار کے قائدین جنکو برو صدر مامور کرتا ہے، اور ایک ووٹ نہ دینے والا ہائی اسکول سینئر جو ضلع میں رہائش پذیر ہو۔ کونسل ممبران مہتمم اور عوام الناس کے ساتھ کم از کم ہر ماہ ضلع میں موجود اسکولوں کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کے لیے اجلاسات منعقد کرتے ہیں۔
کتنی CECs موجود ہیں؟
نیویارک شہر میں CECs کی تعداد 32 ہے۔ ہر ایک CEC ضلع میں موجودہ کنڈرگارٹن تا گریڈ 8 کی نمائندگی کرنے والے اجتمائی اسکول ضلع کے لیے ہوتی ہے۔
شہرپیما تعلیمی کونسل کیا ہے؟
شہرپیما تعلیمی کونسلیں تعلیمی پالیسی مشاورتی جمعیتیں ہوتی ہیں جو ہائی اسکول طلبا (شہرپیما کونسل برائے ہائی اسکول)، انگریزی زبان متعلمین (شہرپیما کونسل برائے انگریزی زبان متعلمین)، اور خاص تعلیم طلبا (شہرپیما کونسل برائے خاص تعلیم اور ضلع 75 کونسل) کے مفاد کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یہ کونسلیں ذیل کے لیے ذمہ دار ہیں: کونسلیں جن طالبانہ برادریوں کی نمائندگی کرتی ہیں ان برادریوں کو متاثر کرنے والی تعلیمی پالیسیوں پر تجویز کرنا اور تبصرہ فراہم کرنا، نمائندگی کی جانے والی طالبانہ برادریوں کو خدمت فراہم کرنے میں شہری ضلع کی اثر انگیزی پر سالانہ رپورٹ شائع کرنا، اور ہر ماہ کم از کم ایک عوام کے لیے کھلا اجلاس منعقد کرنا جس میں عوام الناس نمائندگی کی جانے والی طالبانہ برادریوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کرسکتی ہے۔
کتنی شہرپیما کونسلیں موجود ہیں؟
چار شہرپیما تعلیمی کونسلیں موجود ہیں۔ یہ ہیں: شہرپیما کونسل برائے ہائی اسکول (CCHS)، شہرپیما کونسل برائے انگریزی زبان متعلمین (CCELL)، شہرپیما کونسل برائے خاص تعلیم (CCSE)، اور ضلع 75 کونسل (D75 کونسل)۔