ضلع 75 کونسل (D75)

D75 کونسل کیا کرتی ہے؟

  • ضلع 75 اسکولوں میں درج طلبا کو متاثر کرنے والی تعلیمی پالیسیوں پر تجویز اور تبصرہ فراہم کرنا
  • ضلع 75 اسکولوں میں درج طلبا کو خدمت فراہم کرنے میں شہری ضلع کی اثر انگیزی پر سالانہ رپورٹ شائع کرنا
  • ضلع 75 اسکولوں میں درج طلبا کو متاثر کرنے والے امور کے متعلق مہینے میں کم از کم ایک اجلاس عامہ منعقد کرنا جہاں عوام ان امور پر بات چیت کرسکتے ہیں۔

ضلع 75 کونسل پر کتنے ممبران خدمات سرانجام دیتے ہیں؟

  • نو (9) والدین جنکا طالب علم فی الوقت ایک ضلع 75 اسکول میں شہرپیما خاص تعلیمی خدمات وصول کرتا ہے؛
  • دو (2) ممبران جنہیں عوامی حمایتی نے نامزد کیا ہو جنکو معذوری کے حامل افراد کی تعلیم، تربیت اور ملازمت کے لیے بھرتی کرنے کا تجربہ اور / یا علم ہو؛ اور
  • ایک (1) ووٹ نہ دینے والا ہائی اسکول سینئر جو ایک ضلع 75 اسکول میں درج ہو۔

اہلیت کا تعین کب کیا جاتا ہے؟

اہلیت کا تعین اس تاریخ سے کیا جاتا ہے جب والدین کسی ضلع 75 کونسل پر آسامی کے لیے کھڑے ہونے کے لیے درخواست جمع کراتے ہیں۔

میں ضلع 75 کونسل پر خدمات سرانجام دینے کے لیے کس طرح اور کب درخواست دے سکتا ہوں؟

2013 انتخابی طریق کار کے دوران، آپ D75 کونسل پر خدمات انجام دینے کے لیے یہاں (13 فروری، 2013 کو یا اسکے بعد) درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کا طریق عمل 13 مارچ کو شام 11:59 بجے ختم ہوجائے گا۔ جن افراد کے پاس ذاتی کمپیوٹر تک رسائی نہیں، شعبہ برائے اہل خانہ اور اجتمائی شمولیت (FACE) اسکے متعلق معلومات فراہم کرے گا کہ افراد کس طرح FACE کے دفتر، مقامی ضلعی دفاتر اور اسکولوں، اور پبلک لائبریریوں میں کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔