شہرپیما کونسل برائے انگریزی زبان متعلمین (CCELL)
CCELL کیا کرتی ہے؟
- دولسانی یا انگریزی بحیثیت دوسری زبان پروگراموں کے طلبا کو متاثر کرنے والی تعلیمی پالیسیوں پر تجویز اور تبصرہ فراہم کرنا
- دولسانی یا انگریزی بحیثیت دوسری زبان پروگراموں کے طلبا کو خدمت فراہم کرنے میں شہری ضلع کی اثر انگیزی پر سالانہ رپورٹ شائع کرنا
- دولسانی یا انگریزی بحیثیت دوسری زبان پروگراموں کے طلبا کو متاثر کرنے والے امور کے متعلق مہینے میں کم از کم ایک اجلاس عامہ منعقد کرنا جہاں عوام ان امور پر بات چیت کرسکتے ہیں۔
CCELL پر کتنے ممبران خدمات سرانجام دیتے ہیں؟
- نو (9) والدین جنکا طالب علم ایک دولسانی یا ESL پروگرام ("ELL طلبا") میں فی الوقت درج ہے
- دو (2) ممبران جنہیں عوامی حمایتی نے نامزد کیا ہو جنہیں انگریزی زبان متعلمین کی تعلیم کا تجربہ اور / یا علم ہو؛ اور
- ایک (1) ووٹ نہ دینے والا ہائی اسکول سینئر جو انگریزی زبان متعلمین خدمات وصول کررہا ہو۔
اہلیت کا تعین کب کیا جاتا ہے؟
اہلیت کا تعین اس تاریخ سے کیا جاتا ہے جب والدین کسی CCELL پر آسامی کے لیے کھڑے ہونے کے لیے درخواست جمع کراتے ہیں۔
میں CCELL پر خدمات سرانجام دینے کے لیے کس طرح اور کب درخواست دے سکتا ہوں؟
2013 انتخابی طریق کار کے دوران، آپ CCELL پر خدمات انجام دینے کے لیے یہاں (13 فروری، 2013 کو یا اسکے بعد) درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کا طریق عمل 13 مارچ کو شام 11:59 بجے ختم ہوجائے گا۔ جن افراد کے پاس ذاتی کمپیوٹر تک رسائی نہیں، شعبہ برائے اہل خانہ اور اجتمائی شمولیت (FACE) اسکے متعلق معلومات فراہم کرے گا کہ افراد کس طرح FACE کے دفتر، مقامی ضلعی دفاتر اور اسکولوں، اور پبلک لائبریریوں میں کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔