اجتمائی تعلیمی کونسلیں (CEC)
اجتمائی تعلیمی کونسل کیا ہے؟
اجتمائی تعلیمی کونسلیں (CECs) تعلیمی پالیسی مشاورتی جمعیتیں ہوتی ہیں جو اسکول کے تعلیمی پروگراموں کا جائزہ اور تشخیض کرنے، زوننگ کی حدود منظور کرنے اور چانسلر کو مشاورت فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ CECs نیویارک شہر پبلک اسکولوں کے لیے تعلیمی پالیسیوں کو شکل دینے میں نہایت اہم ہوتی ہیں۔ ہر CEC نو منتخب والدینی رضاکاران پر مشتمل ہے جو اپنی برادری کے پبلک اسکولوں کے لیے دست عملی قیادت اور اعانت فراہم کرتے ہیں، دو مقیم اور / یا مقامی کاروبار کے قائدین جنکو برو صدر مامور کرتا ہے، اور ایک ووٹ نہ دینے والا ہائی اسکول سینئر جو ضلع میں رہائش پذیر ہو۔ کونسل ممبران مہتمم اور عوام الناس کے ساتھ کم از کم ہر ماہ ضلع میں موجود اسکولوں کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کے لیے اجلاسات منعقد کرتے ہیں۔
کتنی CECs موجود ہیں؟
نیویارک شہر میں CECs کی تعداد 32 ہے۔ ہر ایک CEC ضلع میں موجودہ کنڈرگارٹن تا گریڈ 8 کی نمائندگی کرنے والے اجتمائی اسکول ضلع کے لیے ہوتی ہے۔
CEC پر کتنے ممبران خدمات سرانجام دیتے ہیں؟
- ایسے طلبا کے نو (9) والدین جو کنڈرگارٹن سے آٹھویں گریڈ میں فی الوقت کسی ایسے اسکول میں درج ہوں جو اس اجتمائی اسکول ضلع کے دائرہ اختیار میں ہو جس میں والدین CEC پر خدمات سرانجام دینا چاہتے ہیں؛
- برو صدر کے مامور کردہ دو (2) مقیم اور / یا مقامی کاروبار کے مالک؛ اور
- ووٹ نہ دینے والا ایک (1) ہائی اسکول سینئر جو اس ضلع میں رہائش پذیر ہو اور اپنے اسکول میں منتخب قائد ہو۔
اہلیت کا تعین کب ہوتا ہے؟
اہلیت کا تعین اس تاریخ سے کیا جاتا ہے جب والدین CEC میں آسامی کے لیے کھڑے ہونے کے لے درخواست جمع کراتے ہیں۔
میں CEC پر خدمات سرانجام دینے کے لیے کس طرح اور کب درخواست دے سکتا ہوں؟
2013 انتخابی طریق عمل کے دوران آپ CEC پر خدمات انجام دینے کے لیے یہاں (13 فروری، 2013 کو یا اسکے بعد) درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کا طریق عمل 27 مارچ کو شام 11:59 بجے ختم ہوجائے گا۔ جن افراد کے پاس ذاتی کمپیوٹر تک رسائی نہیں، شعبہ برائے اہل خانہ اور اجتمائی شمولیت (FACE) اسکے متعلق معلومات فراہم کرے گا کہ افراد کس طرح FACE کے دفتر، مقامی ضلعی دفاتر اور اسکولوں، اور پبلک لائبریریوں میں کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔